اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 کے ضمنی انتخاب میں راجہ صغیر کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 کے مسترد ووٹوں کی سکروٹنی مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد ن لیگ کے راجہ صغیر احمد کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی برتری 55 ہو گئی
ریٹرننگ آفیسر حلقہ PP-7 نے مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی نتائج جاری کر دیئے۔
جاری کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد 68918 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک انصاف کے کرنل محمد شبیر اعوان 68863 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔