اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ڈپٹی سپیکر فیصلے کے خلاف سماعت کیلئے بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ڈپٹی سپیکر کے فیصلے کے خلاف چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کے لیے بنچ تشکیل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے معاملے پر چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی وہ کریں گے جب کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب الرحمان پر مشتمل اختر بھی بنچ کا حصہ ہیں۔