اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو لڈو خریدنے کا مشورہ دیا ہے۔
گزشتہ روز ریحام خان نے ن لیگ کے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلی پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ‘تو یہ فیصلہ ہو گیا ہے، شہباز شریف پاکستان کے وزیر اعظم ہیں اور حمزہ شہباز اب بھی پنجاب کے وزیر اعلی ہیں’۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ اس لیے بنیادی طور پر پی ٹی آئی کے پاس ان دنوں کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے، اس لیے کوئی انہیں لڈو بورڈ خرید لے،
عمران خان کی سابق اہلیہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ‘پاکستان اس وقت فتنہ خان اور ان کے انتشار پسند حامیوں کے ہاتھوں یرغمال ہے’۔
انھوں نے لکھا ‘جب تک اس گروہ کو لگام نہیں دی جاتی، یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا’۔
So let me get it right…Shehbaz Sharif is still PM & Hamza Shehbaz is still CM… so basically PTI have nothing to keep themselves busy these days. Someone buy them a Ludo board.
— Reham Khan (@RehamKhan1) July 22, 2022
پاکستان اس وقت فتنہ خان اور اس کے انتشاری سپورٹرز کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ جب تک اس جھتے کو لگام نہیں ڈالی جائے گی یہ ملک کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) July 22, 2022