اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کو قتل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بادامی باغ کے علاقے عثمان چوک کے قریب پیش آیا۔ محمد اشرف راہی بار کونسل کے سیکرٹری تھے۔ متوفی کی دو بیٹیاں ہیں۔ نامعلوم افراد نے 50 سالہ اشرف راہی کی گاڑی پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری پنجاب بار کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ حمزہ شہباز نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا، انہوں نے مقتول اشرف راہی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔