کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے لیے پاکستانی علماء کا وفد کابل پہنچ گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت کیلئے پاکستانی علماء کا وفد کابل پہنچ گیا ہے۔ مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں علمائے کرام کا وفد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے جنگ بندی میں توسیع کے معاملے پر مذاکرات کے لیے کابل پہنچ گیا ہے۔

کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے علماء کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی علماء کے وفد سے ٹی ٹی پی کی قیادت کی ملاقات جلد متوقع ہے

ذرائع کے مطابق 13 رکنی وفد میں خیبرپختونخوا کے علماء بھی شامل ہیں جن کے حقانی نیٹ ورک کے ساتھ مضبوط روابط ہیں
علما کا وفد جنگ بندی کو مزید موثر بنانے کے لیے افغانستان کے عبوری وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی مدد حاصل کرنے کی بھی کوشش کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    جھلکیاں

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا