اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن نے آٹھ سال سے جاری کیس ممنوعہ فنڈنگ کافیصلہ سنادیا فیصلے میں تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے
فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے پی ٹی آئی کو شوکازنوٹس کردیا ہے،تحریک انصا ف کے ممنوعہ فنڈ ضبط کئے جائیں گے
تحریک انصاف نے امریکہ کمپنی سے فنڈنگ لی ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنرنے پڑھ کرسنایا فیصلہ تین رکنی بنچ نے متفقہ طور پر سنایا
اور تین رکنی بنچ کے متفقہ فیصلے کے مطابق تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے
اہم فیصلے کے نکات
ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے
13 نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے
امریکہ، آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات سے عطیات موصول ہوئے۔
پی ٹی آئی ان اکاؤنٹس کے بارے میں بتانے میں ناکام رہی
اکاؤنٹس کو چھپانا آئین کے تحت غیر قانونی ہے۔
پی ٹی آئی کو 34 غیر ملکیوں سے فنڈز ملے
عمران خان نے فارم ون جمع کرایا جو غلط بیانی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔
سیکورٹی کے سخت انتظامات
الیکشن کمیشن کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔