اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاک بحریہ کے افسران نے رائل ملائیشین نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا۔
پاک بحریہ کے جہاز تیمور نے ملائیشیا کا دورہ کیا اور دو طرفہ مشق مالپک IV میں شرکت کی۔
ملائیشین نیول بیس پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور میزبان نیوی نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
پی این ایس تیمور کے کمانڈنگ آفیسر نے ملائیشین نیول حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور میری ٹائم سیکٹر میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک بحریہ کے افسران نے رائل ملائیشین نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا۔
ملائیشین نیول افسران اور دیگر سفارتی شخصیات نے بھی پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ کیا۔