186
اردو رلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مریم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا۔
پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی نائب صدر مریم نواز نے منگل کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ ’سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا، راجن پور کی تصاویر دیکھ کر دل افسردہ ہوا، میں خود وہاں جارہی ہوں‘۔
مریم نواز نے تمام حکومتوں اور مخیر حضرات سے بھی درخواست کی کہ وہ ملک بھر میں قدرتی آفت سے متاثرہ لوگوں کی مدد کریں۔