اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے منظور کردہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 استعفوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے منتخب ایم این اے شکور شاد کا استعفیٰ منظور کرنے کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کے رکن عبدالشکور کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔
علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، اعجاز احمد شاہ، جمیل احمد خان، محمد اکرم چیمہ، عبدالشکور شاد، فرخ حبیب، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے منظور کر لیے گئے تھے جنہیں اب معطل کردیا گیا ہے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے 11 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا عمل بھی روک دیا جب کہ ای سی پی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا۔