اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ روز کور کمیٹی کے اجلاس میں بعض ارکان سے ناراض ہوگئے اور انہیں پارٹی پالیسی کے مطابق کام کرنے پر زور دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بتایا کہ انہیں معلوم ہے کہ کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، عمران خان نے خبردار کیا کہ کوئی انہیں ’بائی پاس‘ کرنے کی کوشش نہ کرے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے کور کمیٹی کے ارکان کو پارٹی پالیسی کے مطابق ٹوئٹ کرنے کا کہا اور شیریں مزاری کو پارٹی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے انچارج بنا دیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ جلد احتجاج کی کال دینے جا رہے ہیں، تمام تنظیموں کو متحرک کیا جائے، عمران خان نے کور کمیٹی کے ارکان سے احتجاج کے لیے مالیاتی انتظامات کرنے کا بھی کہا۔