اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مضبوط ہوا، قدر میں تاریخی بلندی کے قریب پہنچ گیا۔
مقامی یونٹ کے مقابلے میں گرین بیک 0.03 فیصد بڑھ گیا اور انٹربینک مارکیٹ میں 239.71 روپے پر بند ہوا۔
28 جولائی 2022 میں مقامی یونٹ ڈالر کے مقابلے میں 239.95 روپے کے نشان کو چھو گیا تھا ۔ جاری ماہ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 9 فیصد کمی ہوئی ہے۔
سیاسی اور معاشی عدم استحکام، مارکیٹوں میں ڈالر کی کمی، مرکزی بینک کی جانب سے تیل کی ادائیگیاں مقامی یونٹ کے کمزور ہونے میں معاون عوامل رہے ہیں۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/r3uiHkJXkb pic.twitter.com/yscMbxiFEx
— SBP (@StateBank_Pak) September 22, 2022