پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصویر کھنچوائیں، لیکن شرط کیا ہے؟

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پی ایس ایل7 کی ٹرافی کو ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے عام کر دیا گیا ہے۔

اخوت فاؤنڈیشن کے فلڈ ریلیف کیمپ میں پاکستان سپر لیگ سیزن سات کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ ٹرافی کے ساتھ تصویر کھنچوانے والا شہری فلڈ ریلیف فنڈ میں 100 روپے یا اس سے زیادہ جمع کرائے گا۔

اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے لاہور کے لبرٹی چوک میں ریلیف کیمپ لگایا گیا ہے اور اس سلسلے میں لاہور قلندر کے سی ای او رانا عاطف نے پی ایس ایل سیون کی ٹرافی کو منظر عام پر لایا ہے۔

اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین امجد ثاقب نے کہا کہ اس نیک کام میں ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور سیلاب زدگان کے لیے اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے عطیات بھی دیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca