وزیراعظم آفس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہونا ایجنسیز کی ناکامی ہے: فواد چوہدری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )فواد چوہدری نے وزیر اعظم کی آڈیو لیک پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ڈارک ویب پر پی ایم آفس کا ڈیٹا فروخت ہونا بڑی ناکامی ہے
ٹویٹ بیان پر انہوں نے کہا کہ یہ سکیورٹی کے حوالے سے بڑا سوالیہ نشان ہے   انہوں نے کہا کہ خارجہ امور اور سیاست پر گفتگو اب سب کے ہاتھ میں موجود ہے

 

ادھر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی ٹویٹ کیا اور کہا کہ ن لیگ کے اسرائیل اور بھارت سے تعلقات سامنے آگئے ہیں

یہ اپنی شوگر ملوں کیلئے بھارت سے کلیرئنس کے بغیر انجینئر منگواتے ہیں
شیخ رشید نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھے جارہے یہ میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں بہت سارے اہم فیصلے ہوجائیں گے سیاسی لڑائی اگر لمبی ہوئی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے

ہمیں فالو کریں