اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب کابینہ نے اتوار کو 100 ارب روپے کے احساس راشن ڈسکاؤنٹ پروگرام کی منظوری دے دی۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ پروگرام سے 80 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔ احساس راشن ڈسکاؤنٹ پروگرام کے تحت آٹا، دال، گھی یا کوکنگ آئل پر 40 فیصد تک رعایت ہوگی۔
پنجاب میں جو گھرانےاحساس راشن رعایت سے مستفید ہونا چاہتےہیں وہ کیو آر کوڈ کےعلاوہ 8123پر گھر کے کسی ایک فردکا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر یا پنجاب خدمت مراکزسے رجوع کر کےبھی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔جو گھرانے پہلے سے پروگرام میں رجسٹر تھے وہ اہل ہونگےمگر انکو دوبارہ رجسٹرہونا ہوگا pic.twitter.com/F2ClTuA8OJ
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) October 2, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ صارفین اور دکانداروں کی رجسٹریشن آج (اتوار) سے شروع ہو گئی ہے۔ جو خاندان اس پروگرام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ اس QR کوڈ کو اسکین کرکے رجسٹر کریں [ٹویٹ میں مذکور ہے
پنجاب کابینہ نے100ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دےدی ہے! 80لاکھ گھرانے مستفید ہونگے اور آٹے، دال،گھی یا پکانے کے تیل پر40فیصد تک رعایت ہوگی۔آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔جو گھرانےاس پروگرام سے مستفید ہونا چاہتےہیں اس کیو آر کوڈ کو سکین کر کےرجسٹریشن کروائیں۔1/2 pic.twitter.com/xyG4WeYoLm
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) October 2, 2022