اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سوالات اٹھ گئے ہیں کہ آیا عمران خان این اے 45 کا ضمنی انتخاب لڑ سکیں گے یا نہیں۔
ریجنل الیکشن کمشنر کرم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر اس معاملے پر رائے مانگی۔
خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو عمران خان کے خلاف فیصلہ دیا ہے، بتایا جائے کہ اس فیصلے کے بعد عمران خان ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن مشاورت کے بعد ریجنل الیکشن کمیشن کو قانونی نکتے سے آگاہ کرے گا اور اس سلسلے میں پیر کو لیگل ٹیم کا مشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ قانونی ٹیم آئینی سوالات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گی