اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عدالت نے 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پیر کو دہشت گردی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کر لی۔
اے ٹی سی کے جج جواد حسن عباس نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کی۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان بھی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت پر ہیں۔
اسپیشل جج سینٹرل آصف محمود نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے عمران خان کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھی نوٹس جاری کردیا۔