اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے ز وزیر اعظم شہباز شریف کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان تحریک انصا کے چیئرمین عمران خان کے کسی مطالبے پر کان نہ دھریں اور نہ ہی ان کا مطالبہ کریں۔
اپنے تازہ ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ لانگ مارچ میں 10 لاکھ لانے کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک 2000 کارکن بھی جمع نہیں کرسکا اس کا جھوٹقوم کے سامنے آچکا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’اس نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو اپنی خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا، جس کا وہ اتنے دنوں بعد بھی جواب نہیں دے سکے‘۔
نواز شریف نے کہاکہ عمران خان کا سارا زور ہمیشہ کی طرح گالی گلوچ تک محدود ہے۔
"میں نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ وہ اس فتنے کا کوئی مطالبہ نہ سنیں چاہے وہ 2000 یا 20000 بندے لائیں انہیں کوئی فیس سیونگ نہ دیں
نواز شریف نے مزید کہا کہ وزیراعظم اپنی توجہ قوم کی خدمت پر مرکوز رکھیں۔
دس لاکھ لانے کا دعوی کرنے والا ابھی تک دو ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا۔ عوام کی لا تعالقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔ اس نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً اپنی خاموشی توڑ کر قوم کو سچ۔۔۔1/3
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) October 31, 2022
۔۔۔ جس کے لیے یہ بیتاب ہے۔ وزیر اعظم کو اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھنی چاہیے۔
3/3
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) October 31, 2022