پاکستان اور چین کا سٹریٹجک پارٹنرشپ پر تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور سٹریٹجک پارٹنرشپ سمیت مختلف شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے چین کے پیپلز گریٹ ہال میں ملاقات کی اور معیشت اور سرمایہ کاری میں وسیع البنیاد تعاون پر تبادلہ خیال کے علاوہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم  اور صدر شی جن پنگ نے اپنے ملکوں کے درمیان ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شہباز شریف، جو دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کو بیجنگ پہنچے، چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی تاریخی 20 ویں نیشنل کانگریس کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے رہنماؤں میں شامل ہیں جس نے شی جن پنگ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com