190
اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منگل کو پارلیمنٹ سے منظور کئے گئے تین مختلف بلوں کی منظوری دے دی۔
صدر سیکرٹریٹ پریس ونگ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ صدر نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت ان بلوں کی منظوری دی جو پارلیمنٹ کے ایکٹ بن گئے۔
ان بلوں میں ٹریڈ آرگنائزیشن (ترمیمی) بل، 2022، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز (ترمیمی) بل، 2022 اور ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ (روک تھام اور سزا) بل، 2022 شامل تھے۔