پی ٹی آئی رہنماؤں نے گرفتار ملزمان کے بیان کو مسترد کردیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار ملزم کے اعترافی بیان کو مسترد کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پنجاب پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم کے ویڈیو بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان دینے والے اور فائرنگ کرنے والے کے کپڑوں میں فرق ہے، قوم اتنی بے وقوف نہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اتنا آسان نہیں کہ فوری اعترافی بیان دے دیا، لوگ اتنے بے وقوف نہیں ہیں،کرائے کے قاتلوں سے ماضی میں پیسوں کے عوض خودکش حملے کرائے گئے

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے فوکل پرسن برائے ثقافت سلمان احمد نے کہا ہے کہ وہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ملزم کے اعترافی بیان کو مسترد کرتے ہیں، یہ ایک پری پلان منصوبہ تھا جوناکام ہوا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com