اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد وفاقی حکومت نے پنجاب کے گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے پر غور شروع کردیا ہے
اس معاملے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی رینجرز یا ایف سی اہلکاروں کے حوالے کی جا سکتی ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔
اس معاملے پر متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد وفاقی اداروں کی سیکیورٹی کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
109