تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں پرویز خٹک، شیخ راشد شفیق، عامر کیانی، علی امین گنڈا پور اور ملک عامر ڈوگر سمیت دیگر کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا راستہ روکنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی، رینجرز، ایف سی اور پولیس اسلام آباد ایئرپورٹ تک مارچ کریں گے
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے آج سے اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے علاوہ ملک عامر ڈوگر کی آڈیو بھی سامنے آئی جس میں پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر واٹس ایپ گروپ ممبران کو دھرنے، احتجاج اور سڑکیں بلاک کرنے کی ہدایت کر رہے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔