اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزارت داخلہ پہلے ہی نوازشریف کو عام پاسپورٹ جاری کر چکی ہے۔
وفاقی حکومت نے جمعرات کو سابق وزیراعظم ا ور ن لیگ کے قائد نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا ہے
حکومت نے آئندہ 5 سال کے لیے سفارتی پاسپورٹ جاری کیا، امیگریشن اتھارٹی کی جانب سے پاسپورٹ ان کے پتے پر بھیج دیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے گزشتہ سال فروری میں نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے کے بعد اس کی تجدید سے انکار کر دیا تھا لیکن اس وقت کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کے قائد ملک واپس آنا چاہتے ہیں تو انہیں خصوصی دستاویزات جاری کی جا سکتی ہیں۔
وزارت داخلہ نے مسلم لیگ ن کے قائدکو پہلے ہی ایک عام پاسپورٹ جاری کر دیا تھا جس کا مطلب تھا کہ وہ دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کر سکتے ہیں۔ تاہم وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ سفارتی پاسپورٹ نوازشزیف کا حق ہے اور انہیں جاری کیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے کو قومی شہریت سے محروم کیا جا رہا ہے۔
ممکنہ واپسی؟
اس ماہ کے شروع میں، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ریلیف ملنے کے بعد نواز شریف کے وطن واپس آنے کے اشارے دئیے تھے
اس سے پہلے جاوید لطیف بھی کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف جلد واپس آئیں گے