وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی کے مزید ایم این ایز کے استعفے قبول نہیں کرنے کا فیصلہ

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز کے مزید استعفے قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ مرکز نے پی ٹی آئی کے استعفوں کے معاملے پر یو ٹرن لیا اور مزید استعفے قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ 28 جولائی کو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 11 ایم این ایز کے استعفے منظور کر لیے تھے۔

پی ٹی آئی کے قانون سازوں نے 11 اپریل کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پارلیمنٹ میں مشترکہ اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد انہیں اعلیٰ عہدے سے ہٹائے جانے کے دو دن بعد اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

سپیکر نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے استعفیٰ منظور کیا۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق استعفوں کی منظوری سے متعلق نوٹیفکیشن مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیا گیا ہے۔
جن کے استعفے منظور کیے گئے ان میں شیریں مزاری، علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت خان، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، اکرم چیمہ، جمیل احمد خان، شاندانہ گلزار اور عبدالشکور شاد شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com