174
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی پلانٹ میں دھماکہ ہوا ہے ،
اقوام متحدہ کے نیوکلیئر واچ ڈاگ کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ یوکرین میں روس کے زیر کنٹرول Zaporizhia جوہری پلانٹ میں زبردست دھماکہ ہوا ہے
۔ یہ دھماکہ کل شام اور آج صبح بھی دیکھا گیا۔
نہوں نے کہا کہ یہ پلانٹ یورپ کے بڑے ایٹمی پلانٹس میں سے ایک ہے۔
اس پلانٹ کو پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
گروسی نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ یہ خبر انتہائی پریشان کن ہے۔ یہ دھماکہ اس بڑے ایٹمی پاور پلانٹ کے مقام پر ہوا، جو کہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے صورتحال بہت نازک ہے۔