272
اردو ورلڈ کینیڈ ( ویب نیوز )ڈرامہ سیریل ’سنگِ مرمر‘ میں دُرکھنے کا کردار ادا کرنے والی بینش راجہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نےسوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی شیئر کی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا ہے کہ اللہ نے مجھے بیٹی سے نوازا ہے، میری دعا ہے کہ میری بیٹی خوبصورت خواب دیکھے اور اللہ اس کے تمام خواب پورے کرے، آمین۔
بینش راجہ نے اپنی پوسٹ پر اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے جب کہ انہوں نے ابھی تک اپنی یا اپنی بیٹی کی کوئی تازہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی
واضح رہے کہ اداکارہ بینش نے ڈرامہ سیریل ‘یقین کا سفر ، ‘دل بے خبر اور ‘زرد زمانوں کا سفر میں اداکاری کے جوہر دکھا نے سمیت پاک فوج کے شہداء کو خراج عقید ت پیش پیش کرنے والے عاطف اسلم کے
مقبول ترین گانے زمین جاگتی ہے میں بھی پرفارم کر چکی ہیں