396
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ماضی میں ہمیشہ اپنی گرل فرینڈز کو لے کر سرخیوں میں رہنے والے سلمان خان اب ایک بار پھر ساتھی اداکار کے ساتھ جوڑے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سپر اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی‘ میں کام کریں گے۔ جان اداکارہ پوجا ہیگڑے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اس بات کا انکشاف بالی ووڈ انڈسٹری پر گہری نظر رکھنے والے ٹوئٹر صارف عمیر سندھو نے اپنی ٹوئٹ میں کیا۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘تازہ خبر، بالی ووڈ میں ایک نئے جوڑے کا اضافہ، سلمان خان پوجا ہیگڑے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، سلمان کے پروڈکشن ہاؤس نے اداکارہ کو 2 فلموں میں سائن بھی کیا ہے۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ سلمان کے قریبی ذرائع کے مطابق بھائی جان اور پوجا ان دنوں ایک ساتھ کافی وقت گزار رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پوجا سلمان خان سے 24 سال چھوٹی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
میرا سلمان خان سے شادی کی خواہش مند
واضح رہے کہ سلمان خان ماضی میں ایشوریہ رائے، کترینہ کیف سمیت کئی اداکاراؤں کو ڈیٹ کرچکے ہیں تاہم وہ اب تک شادی نہیں کرسکے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس خبر کو محض افواہ قرار دیا۔