صوبائی اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہونگی ، عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ا اور پاکستان مسلم لیگ ق اسمبلیاں تحلیل کرنے پر متفق ہیں

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) کے ایک وفد سے بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس ماہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو بھیجے گی ،مستقبل میں اپنی اتحادی مسلم لیگ (ق) کے ساتھ مل کر کام کرینگے

آئی ایس ایف کے وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آگاہ کیا کہ پنجاب کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں آئی ایس ایف کو تعلیمی اداروں میں ممبر شپ مہم چلانے کی اجازت نہیں دے رہے جس پر عمران خان نے وزیر کو کل ان کی رہائش گاہ زمان میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

آئندہ ہفتے اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی 

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر میں اپنے لیے سیاست کر رہا ہوتا تو تین لوگوں سے بدلہ لے لیتا، لیکن میں اپنے لیے نہیں ملک کے لیے سیاست کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب طاقتور کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا تو ملک متحد ہو گا۔

پی ٹی آئی اجلاس ، اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اتفاق 

ڈیلی میل کے ساتھ ن لیگ پر آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عدالت میں کیس کی سماعت ہوتی تو شریفوں کا پردہ فاش ہو جاتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com