کینیڈا ،برفانی طوفان کی وجہ سے جی ٹی اے میں ٹریفک متاثر

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)گریٹر ٹورنٹو ایریا میں برف باری کی وارننگ اب بھی جاری ہے اور اس کی وجہ سے شام کے وقت ٹریفک میں دشواری بھی ہو سکتی ہے۔

دن کا آغاز بوندا باندی اور برف باری سے ہوا لیکن شام ہوتے ہی موسم نے کروٹ لی اور درجہ حرارت میں زبردست کمی آئی اور بارش کی جگہ شدید برف باری نے لے لی

۔ ہالٹن، پیل اور ہیملٹن میں 3:00 بجے سے پہلے برف کی وارننگ ختم ہوگئی۔ لیکن ان خطوں کے لیے بھی ٹریول ایڈوائزری جاری رکھی گئی

ماحولیات کینیڈا نے مسلسل برف باری سے خبردار کیا ہے

یارک اور ڈرہم کے ساتھ ساتھ مشرقی اونٹاریو کے بیشتر علاقوں میں برف کی وارننگ برقرار ہے۔
ٹورنٹو میں ٹریول ایڈوائزری بھی جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی تیز ہواؤں سے موسم مزید خراب ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جی
ٹی اے میں 15 سینٹی میٹر تک برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ او پی پی سارجنٹ کیری شمٹ کا کہنا تھا کہ کولیشن رپورٹنگ سینٹر کل تک خالی تھا اور آج خراب موسم کی وجہ سے پارکنگ بھری ہوئی ہے جس کے باعث تصادم اور حادثات ہو رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ برفانی طوفان امریکا کی جانب کم دباؤ کے نظام کی وجہ سے آیا ہے اور صبح کے وقت 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور آج شام تک یہ طوفان کم ہونے کا امکان ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com