اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے
تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر میزبان پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے جواب
میں انگلینڈ نے 2 وکٹوں پر 112 رنز بنا لیے ۔ اور پاکستان کے خلاف پہلی بار کلین سویپ مکمل کرنے کے لیے مزید 55 رنز درکار ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز
21 رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی، شان مسعود 3 اور عبداللہ شفیق 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے
یہ بھی پڑھیں
کراچی ٹیسٹ ،انگلینڈ نے ایک صدی بعد تاریخ رقم کر دی
پاکستان کا سکور 53 رنز تک پہنچا تو پہلے شان مسعود ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں لیچ کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے
اس کے بعد اظہر علی بھی دوسری گیند پر بولڈ ہو گئے۔ عبداللہ شفیق بھی 26 رنز بنا کر لیچ ہی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
ن بابر اعظم 54 رنز بنا کر سعود شکیل 53 رنز بنا کر آٹ ہوئے جب کہ فہیم اشرف صرف ایک رن بنا کر روٹ کی گیند پر آئوٹ ہوئے
نعمان علی 15 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، محمد وسیم جونیئر 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے
پھر آغا سلمان بھی 21 رنز بنا کر ریحان کی گیند پر چلتے بنے اور پوری پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز
میں 216 رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3، جوروٹ اور مارک ووڈ نے
یک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ لیگ اسپنر ریحان احمد نے میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔ 167 رنز کے
ہدف کے تعاقب میں انگلش بلے بازوں نے ٹیسٹ کو ٹی ٹوئنٹی بنا دیا
مزید پڑھیں
بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا
اور تیز رفتاری سے بیٹنگ کرتے ہوئے آج کا میچ ختم کرنے کی کوشش کی تاہم خراب روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔
تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے 2 وکٹوں پر 112 رنز بنا لیے ہیں اور اسے پہلی بار پاکستان
کے خلاف مزید 55 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔