اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کو غیر قانونی قرار د یدیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

اسپیکر سبطین خان نے گورنر کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کا پنجاب اسمبلی کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ گورنر کی جانب سے بلایا گیا اجلاس درست نہیں کیونکہ اجلاس پہلے ہی جاری ہے، اجلاس جاری ہونے پر نیا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ اجلاس اسپیکر کی جانب سے بلایا جاتا ہے جسے گورنر منسوخ نہیں کرسکتے
حکومتی کام ہوا تو کل بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا، اسمبلی سیکریٹریٹ بلائے گئے اجلاس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے گا
یاد رہے کہ گزشتہ رات پی ڈی ایم کی طرف سے سپیکرپنجاب اسمبلی ، ڈپٹی اور وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے جس پر ووٹنگ ہوگی ،پنجاب میں ایک بار پھر جوڑ توڑ شروع ہوگیا ہے وقت پر پتہ چلے گا کہ پنجاب اسمبلی میں کیا صورتحال ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com