پاکستان سپر لیگ سیزن 2023 کے میچز کوئٹہ میں ہونگے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 2023 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے میچز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کرانے کا اعلان نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پہلے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کوئٹہ میں مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، اسی لیے انہوں نے میچز کوئٹہ میں کرانے کا فیصلہ کیا۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کیا جائے گا انہوں نے قومی ٹیم کے لیے تجربہ کار غیر ملکی کوچز لانے کا عندیہ بھی دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ایجنڈے میں بہت سی چیزیں تھیں جو مکمل نہیں ہوسکیں، اب دوبارہ اجلاس ہوگا، فی الحال ہم نے سلیکشن کمیٹی سمیت تمام کمیٹیاں ختم کردی ہیں۔

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول تبدیل

انہوں نے یقین دلایا کہ ڈومیسٹک پاکستان کپ شیڈول کے مطابق ہوگا تاہم دیگر تمام پروگرام روک دیئے گئے ہیں اور ڈومیسٹک کوچز کو بھی فارغ کیا جارہا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ چھ علاقائی ایسوسی ایشنز کو ختم کر دیا گیا ہے، بورڈ ملازمین کی تنخواہوں پر نظرثانی کرے گا جب کہ باقی نظام کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com