20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ادارہ برائے شماریات اسلام آباد نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیے جس کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 20 کی قیمتوں میں اضافہ، 14 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت میں 29 روپے فی کلو اضافہ، 190 گرام چائے کے پیکٹ کی قیمت میں 7 روپے کی کمی ہوئی۔ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا۔ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ٹوٹے ہوئے باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں ایک روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ چھوٹے گوشت کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو کمی ہوئی۔ گڑ، انرجی سیور، بلب اور پاؤڈر دودھ بھی مہنگی اشیاء میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق دال، چنے اور ماش کی دال کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ تاہم ٹماٹر 22 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔ آلو کی قیمت میں 7 روپے فی کلو سے زائد کمی ہو گئی۔ انڈے 4 روپے فی درجن سستے ہو گئے۔ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کمی ہو گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com