157
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور میاں اسلم اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پنجاب اسمبلی میں 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے تعین کے لیے پرویز الٰہی سے وفد کی ملاقات ہوئی ہے
فیصلہ ہونے کے بعد اجلاس بلایا جائے گا۔ ، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر ملک میں استحکام ناممکن ہے، موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوس کیا ہے۔