عمران خان نے پارٹی رہنمائو ں کا اجلاس بلا لیا ، اہم مشاورت ہوگی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں اجلاس ہوگا جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی اور پنجاب کی سینئر قیادت اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
اس کے علاوہ وزیر اعلی پرویز الہی سے ملاقات کرنے والی کمیٹی آج عمران خان کو بریف کرے گی، ملاقات میں پرویز الہی اور مونس الہی کی جانب سے ہونے والے امور پر عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس 28 دسمبر کو کے پی ہا ئوس اسلام آباد میں ہوگا، عمران خان پارٹی ارکان قومی اسمبلی سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com