اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں بارش اور برف باری کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے اعلان کردہ پابندی کے مطابق تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ڈیوٹی کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ٹریفک کو یقینی بنانے کے لیے اہلکار اور مشینری برف سے ڈھکے علاقوں میں روانہ کردی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ریسکیو فورس، معاون عملہ اور پی ڈی ایم اے افسران کو ہنگامی صورتحال کے دوران ہر وقت دفاتر میں موجود رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
صوبے کے برف سے ڈھکے علاقوں تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے عملہ اور بھاری مشینری پہلے ہی مقامات پر بھیج دی گئی ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے احتیاطی طور پر امدادی سامان بھی متعلقہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اس موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔۔