262
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسپین اور سعودی عرب نے ایک مشترکہ جنگی
جہاز تیار کیا جسے "الداریہ” کا نام دیا گیا ، سعودی عرب اور اسپین کا مشترکہ
طور پر تیار کیا گیا جنگی جہاز "الداریہ” جدہ پہنچ گیا، "الدرائیہ” بحری جنگی
جہاز کا جدہ میں کنگ فیصل نیول بیس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔
مذکورہ بحری جنگی جہاز جدید دفاعی ٹیکنالوجی سے لیس ہے، یہ جہاز دنیا میں اپنی نوعیت کا جدید ترین
بحری جنگی جہاز ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ وژن 2030 کے تحت سعودی عرب آئندہ چند سالوں میں بحری
جنگی جہازوں کی تیاری میں 50 فیصد مہارت حاصل کر لے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان 2018 میں پانچ جنگی جہاز
بنانے کا معاہدہ ہوا تھا جس میں سے دوسرا جہاز الدرائیہ جدہ پہنچ چکا ہے۔ افتتاحی تقریب میں سعودی بحریہ اور
اسپین کی بحریہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔