احتجاجی اساتذہ کے پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ، دھرنا ختم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)احتجاجی اساتذہ کے پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں جس کے بعد دھرنا ختم ہوگیا ہے
اساتذہ تنظیم کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گریڈ 16 کے کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔
لاہور کے زمان پارک کے سامنے اساتذہ کی جانب سے شدید سردی کے باوجود دھرنے میں بچوں اور خواتین نے بھی شرکت کی۔
اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ حکومت پنجاب اساتذہ کو ملازمتوں پر مستقل کرے۔ دھرنے کے باعث مال روڈ، مغل پورہ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام رہا۔

پنجاب بھر کے اساتذہ زمان پارک کلب چوک، مال روڈ اور کینال روڈ کے باہر پانچ روز سے احتجاج کر رہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 10 ہزار سے زائد اساتذہ 14 سال سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ حکومت وعدے کرتی ہے لیکن مستقل نہیں۔

شام کے وقت بھی خون آلود سردی میں مظاہرین نے زمان پارک کے باہر دھرنا دیا، دھرنے میں خواتین اور چھوٹے بچے بھی شریک تھے۔ حکومت پنجاب کے دھرنا دینے والے اساتذہ سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کردیا گیا ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com