اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز میں
پانی کی قلت مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق ٹورنٹو سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 784 میں مضحکہ خیز
صورتحال پیدا ہوگئی۔جب طیار ے میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر پانی ختم ہو گیا
ذرائع کے مطابق زمینی عملے اور انجینئرز نے ٹورنٹو روانگی کے وقت جہاز میں پانی نہیں بھرا تھا۔
ٹورنٹو ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے 3 گھنٹے بعد ہی جہاز کے ٹینکوں میں پانی ختم ہوگیا۔
اس صورتحال کے باعث واش روم جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ خبر بھی پڑھیں
برفانی طوفان،ویسٹ جیٹ نے کئی پروازیں منسوخ کردیں
غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر پرواز کے عملے نے مسافروں کو ٹوائلٹ کے لیے منرل واٹر فراہم کیا۔
بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔ پانی کی قلت کے باعث مسافروں کو
چائے اور کافی نہیں دی جا سکی جس کے باعث مسافروں نے 13 گھنٹے تک اذیت میں گزارے۔