غیر ملکی کوچز کی تقرری کی منظوری لے لی، نجم سیٹھی

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی نے

غیر ملکی کوچز کی تقرری  پی سی بی ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی اور

پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے پر

کام شروع کر دیا گیا ہے۔ میں نے سابق چیئرمین کے الزامات کا نہ پہلے جواب دیا اور نہ اب دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے، سابقہ ​​ادوار کا

یہ بھی پڑھیںکھیل

بھارت جانےیا نہ جانےکا فیصلہ حکومت نےکرنا ہے،چیئرمین پی سی بی

احتساب ہوا تو اسے انتقام تصور کیا جائے گا، ایچ آر ڈائریکٹر سرینا آغا نے استعفیٰ دے دیا ہے، ہم نے اسے قبول کرلیا ۔

نجم سیٹھی نے واضح کیا کہ وہ پی سی بی میں بھاری تنخواہوں کے متحمل نہیں ہو سکتے، ضروری کمی کریں گے۔

انہوں نے ملازمین سے کہا ہے کہ جو تنخواہ میں کٹوتی قبول نہیں کرتے وہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے ہوم ورک شروع کر دیا گیا ہے۔

بگٹی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کی جانب سے اسٹیڈیم تیار نہ

ہونے کی صورت میں ہاشاور اور کوئٹہ کے درمیان نمائشی میچ بگٹی اسٹیڈیم میں ہوگا۔نجم سیٹھی نے

واضح کیا کہ آسٹریلیا میں پاک بھارت ٹیسٹ میچز کی بات صرف میڈیا تک محدود ہے، اس حوالے سے

ہم سے باضابطہ رابطہ نہیں ہوا، جب کوئی ہم سے بات کرے گا تو سوچیں گے کہ کیا کرنا ہے۔

ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے سوال پر نجم سیٹھی کا موقف تھا کہ میں پہلے ہی اس کی

میزبانی پاکستان کے حوالے سے بات کر چکا ہوں اور ہم اس پوزیشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

ہم دوسرے ممالک کو یہاں آنے پر راضی کریں گے ، پاکستان 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی

میزبانی کرنے والا ہے۔ اس کے لیے تیاریاں اور تزئین و آرائش بھی جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com