اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یوکرین کی جانب سے دعویٰ کرنے والے
شہر میکیوکا میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں روسی فوجیوں کی
بڑی تعداد موجود تھی۔
دوسری جانب روس کی جانب سے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں
متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ علاقے میں نئے سال کے آغاز پر
یوکرین کے میزائل حملے میں ایک تعلیمی ادارے کی عمارت کو نقصان پہنچا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے
یہ بھی پڑھیں
45 روسی ڈرون مار گرائے ، یوکرین کا دعویٰ
پیغام میں سابق روسی فوجی اہلکار کا کہنا تھا کہ حملے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی جب کہ
متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ یوکرائنی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روس نے نئے سال کے آغاز پر
ڈرون کے ذریعے بم بھی گرائے جس کے نتیجے میں بڑی تباہی ہوئی۔سخت سردی کے موسم میں یوکرین پر
روس کے مسلسل حملوں کے دوران عمارتوں سمیت بجلی کی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے
جس کی وجہ سے ملک کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔