295
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔
سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی جاری رکھے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کا اختیار دیتا ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے والے سیکشن کو چیلنج کیا ہے
اگر مروجہ قانون کو بھی چیلنج کیا جائے تو اس پر عمل درآمد سے نہیں روکا جا سکتا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹس کی جانب سے د ئیے گئے حکم امتناعی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔