منی لانڈرنگ کرنے والے  ہمیں بھاشن دے رہے ہیں،عمران خان 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 7-8 ماہ میں جو کچھ ہوا وہ بے مثال ہے، 750,000 پاکستانی بیرون ملک گئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کہہ رہے ہیں کہ  ڈالر باہر جانے سے روکنا ہوگا۔ منی لانڈرنگ کرنے والے  ہمیں بھاشن دے رہے ہیں

 

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایکسپورٹ بڑھائے بغیر ہم ایشین ٹائیگر اور لاہور کو پیرس کیسے بنا سکتے ہیں؟ برآمد کنندگان کی مشکلات کو کم کرنا بہت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں۔۔

2023 میں تحریک انصاف مضبوط حکومت بنائے گی ،عمران خان

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ چھوڑا، مسلم لیگ ن کے دور میں تیل کی قیمتیں کم تھیں،  پھر بھی بڑا خسارہ چھوڑا، ان کے دور میں برآمدات نہیں بڑھیں۔ ملک پر 30 سال تک 2 خاندانوں کا قبضہ رہا، دونوں خاندانوں نے ثابت کر دیا کہ وہ کتنے کرپٹ ہیں، دونوں نے ایک دوسرے پر کیسز بنائے، ان دو خاندانوں کو دوبارہ مسلط کرنا بہت بڑا المیہ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مایوسی کی لہر ہے، بیرون ملک ان کی کرپشن پر دستاویزی فلمیں بنائی جاتی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام میں جانے سے بڑی ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، معیشت کا تعلق سیاست سے ہے، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، 9 اپریل کو ہماری حکومت کے خلاف سازش ہوئی۔

 

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں خاندان صرف پیسہ کمانے کے لیے اقتدار میں آئے، ان دونوں خاندانوں نے ملک کے لیے کوئی طویل المدتی پالیسی نہیں بنائی، پوری قوم خوفزدہ ہے کہ ملک کس طرف جا رہا ہے،  الیکشن کرائیں ملک کو استحکام کی طرف لے جائیں، الیکشن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، ضمنی الیکشن میں بھی عوام نے انہیں مسترد کر دیا۔

 

 

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کا نام سن کران کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں، ان دونوں خاندانوں نے دنیا میں پاکستان کا نام بدنام کیا ہے۔ 30 سالہ لٹیروں کی حکومت مسلط ہونے سے ملک میں مایوسی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کا دبئی میں 100,100 ملین ڈالر کا ٹاور ہے، نیب ترمیم کے بعد بڑے چوروں کو لائسنس دیا گیا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا پاکستان کے نظام انصاف پر اعتماد نہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے تب سرمایہ کاری آئے گی

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔

پلے بوائے کسے کہتے ہیں؟کیا عمران خان پلے بوائے ہیں؟

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com