مریم نواز کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے اہم تنظیمی فیصلے کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔

ن لیگ کے تنظیمی عہدوں کا نوٹیفکیشن

ن لیگ کے تنظیمی عہدوں کا نوٹیفکیشن

 

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ مریم نواز شریف کو پارٹی کی چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مریم نواز شریف کو پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر ہر سطح پر پارٹی کی تنظیم نو کریں گی

 

ہمیں فالو کریں