اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستانی اداکاراؤں کی کردار کشی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہیں صرف اپنی ماؤں بہنوں کی عزت کی فکر ہوتی ہے اور دوسری خواتین کی عزت نہیں ہوتی وہ ذہنی مریض ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
مہوش حیات، کبرٰی خان،سجل علی، ماہرہ خان کیا کرتی رہیں؟؟عادل راجہ کے تہلکہ خیز انکشافات
وفاقی وزیر نے کہا کہ اختلاف کرنے والوں کو گالی دینا، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی بے عزتی کرنا، گھروں پر حملہ کرنا تربیت‘‘ کی نشانیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فنکار ملک کا اثاثہ اور پاکستان کی پہچان ہیں ان پر بیمار ذہن ہی حملہ آور ہوتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواتین کی محنت، جدوجہد اور صلاحیتوں کا اعتراف اور احترام کرنے کے بجائے گندگی پھینکنا شرمناک ہے، ایسی بکواس خواتین کی کامیابیوں کا سفر نہیں روک سکتیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستانی اداکاراؤں کے کردار کشی کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔