182
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیلولر کمپنیوں کے نیٹ ورکس کی وجہ سے صارفین کو ون ٹائم پاس ورڈ کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ٹارگٹڈ سبسڈی کے لیے فوری طور پر ون ٹائم پاس ورڈ نافذ کر دیا ہے۔ پاس ورڈ ری سیٹ کو ہٹا دیا گیا ہے۔
صارفین صرف اپنا اصل شناختی کارڈ دکھا کر یہ ٹارگٹڈ سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت عوام کی سہولت کے لیے ٹارگٹڈ اور غیر ٹارگٹڈ سبسڈی کا آغاز کیا گیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی
یہ سبسڈی حاصل کرنے کے لیے صارفین کے لیے لازمی قرار دیا گیا تھا کہ وہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری سے قبل اپنا شناختی کارڈ نمبر 5566 پر میسج کریں اور ون ٹائم پاس ورڈ حاصل کریں تاہم اس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی اے اور این ٹی سی اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔