اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) میانمار کے جنگی طیاروں نے بھارتی سرحد پر متنازع سرحدی علاقے تھانتلانگ میں باغیوں کے کیمپوں پر بمباری کی ہے جس سے ممکنہ جانی نقصان ہوا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں عینی شاہدین سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر اپنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار نے بھارت سے متصل سرحدی علاقے اور بھارتی فضائی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے جدید لڑاکا طیاروں سے ‘چن نیشنل آرمی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
حملے میں باغی تنظیم سے وابستہ خواتین سمیت متعدد دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم حتمی تعداد ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ فضائی حملے میں باغی تنظیم کے کیمپ وکٹوریہ ہیڈ کوارٹر کی کئی عمارتیں اور مکانات تباہ ہو گئے۔ میانمار کے محکمہ دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان 1988 سے مکتی باہنی کی طرز پر تربیتی کیمپ قائم کر رہا ہے جس کا مقصد دہشت گردی اور سیاسی عدم استحکام پھیلانا ہے۔
یہ نیشنل فرنٹ نامی سیاسی تنظیم کا مسلح کیمپ ہے جس کے کارندوں نے میانمار میں دہشت گردی کی کارروائیاں بھی کی ہیں۔ محکمہ دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ میانمار کی حکومت نے کچھ عرصہ قبل کئی انتباہات کے بعد تنگ آکر بڑی کارروائی کی تھی کہ ہندوستان دہشت گردوں کو اسلحہ، تربیت اور دیگر وسائل فراہم کرنے کے لیے پیسے کا بے دریغ استعمال کررہا ہے۔
دی اکانومسٹ نے 44 ہندوستانی بینکوں کے مشتبہ لین دین کا پتہ لگایا تھا۔ یہ مشتبہ لین دین مبینہ طور پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے کیے گئے تھے۔