اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کراچی کی سیاست میں اہم پیش رفت، ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی نے پہلے مرحلے میں ضم ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان فارمولہ طے پایا، جس کے اعلان کے لیے آج شام بہادر آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے دھڑوں کو متحد کرنے کے لیے گورنر سندھ کی کوششیں رنگ لائیں گی، پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفٰی کمال، انیس قائم خانی جلوس کی شکل میں پاکستان ہاؤس سے ایم کیو ایم بہادرآباد کے عارضی مرکز پہنچیں گے اور ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ کام کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا
ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا انضمام کراچی کی سیاست کے حوالے سے اہم حالیہ ضمنی الیکشن میں جس برطرح سے تمام پارٹیوں کو شکست ہوئی ہے اس کے بعد سے ایم کیو ایم یہ سوچنے پرمجبور ہوئی کہ اگراس کا حل نہ نکالا گیا تو مستقبل کی سیاست سے ایم کیو ایم مائنس ہوسکتی ہے اس لئے انہوںنے جڑنے کا فیصلہ کیا تاہم ماہرین کے مطابق طاقتور وں کے کہنے پر دونوں پارٹیوں کا انضمام کیا جارہا ہے تاکہ کراچی کی سیاست میں پی ٹی آئی کو آگے بڑھنے سے روکا جائے ۔