اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی بعد پی ڈی ایم کی جماعتیں الیکشن کی طرف جائیں گی یا معاملے کو عدالت لے جائیں گی اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تا ہم سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز دے دی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
صوبائی اسمبلیاں کی تحلیل پر کام شروع ، پرویز الہٰی نے سمری گورنر کو بھیج دی
مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے تینوں بڑے رہنماؤں میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت ہوئی جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔
نواز شریف نے اس معاملے پر فوری طور پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز بھی دی۔
گورنر پنجاب کو اسمبلی تحلیل کی سمری موصول ہوگئی
تجزیہ نگاروں کے مطابق نواز شریف نے گزشتہ روز پارٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں ن لیگ کی سینئر لیڈر شپ شریک تھی اس اجلاس میں بھی ن لیگ کی اکثر رہنمائوں نےقائد کو یہ مشورہ دیا کہ الیکشن میں جایاجائے بصورت دیگر ن لیگ کو مزید سیاسی نقصان برداشت کرنا پڑے گا تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں ہوا
نواز شریف نے آصف زرداری اور فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس فوری بلانے کی تجویز دی ہے۔