189
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کی ٹیم کا کپتان بنانے پر غور شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ہوم سیزن کے اختتام پر ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ہوم سیزن میں مایوس کن نتائج کے باعث ٹیم مینجمنٹ اور قیادت میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ تینوں فارمیٹ کے لیے الگ الگ کپتان رکھنا چاہتا ہے، بورڈ بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان بنانے پر غور کر رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے بعد تینوں فارمیٹس میں قیادت کا فیصلہ کیا جائے گا، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے معاہدے کی مدت بھی فروری میں مکمل ہو جائے گی۔